مہاراشٹرا کے اودگیر میں موٹر کار پانی میں بہہ گئی

   

ایک شخص کی نعش برآمد ، تین خواتین کی تلاش جاری
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مہاراشٹرا کے اودگیر کے قریب ایک کار پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور سمیت تین خواتین جو کار میں تھیں وہ بھی ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال کے ٹی آر نگر سے تعلق رکھنے والی آفرین ، ثمینہ اور حسینہ جو اپنے رشتہ دار شعیب کے ہمراہ مہاراشٹرا میں درگاہ گئے جہاں وہ زیارت کے بعد واپس جگتیال لوٹ رہے تھے کہ اودگیر کے قریب سیلابی پانی میں کار بہہ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی افراد خاندان مقام پر پہنچ گئے اور پولیس بھی مقام پر پہنچ کر چاروں کی تلاش شروع کردی ۔ شعیب کی نعش کو مہاراشٹرا کے ناندیڑ ضلع کے مکھیڑ تعلقہ کے قریب دگلوڑ سے 30 کیلو میٹر دور برآمد کرلی گئی لیکن ابھی تک تینوں خواتین لاپتہ ہیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے خواتین کی تلاش شروع کردی لیکن انہیں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ پولیس کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ بارش کی وجہ سے اچانک ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا اور گاڑی پانی میں بہتے ہوئے نکل گئی ۔ افراد خاندان کا کہنا ہے کہ ہر سال یہ خواتین درگاہ کو زیارت کیلئے جاتی تھیں ۔۔ ش