مہاراشٹرا کے اکولہ میں دو گروپوں میں تصادم، ایک ہلاک

   

Ferty9 Clinic

اکولہ: مہاراشٹرا کے اکولا کے اولڈ سٹی پولیس اسٹیشن علاقے میںہفتہ کی شام معمولی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم پرتشدد ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہجوم نے کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔افراتفری نے انتظامیہ کو سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی حکم جاری کرنے پر مجبور کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ ہجوم نے علاقے میں کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس کو حالات کو قابو میں لانے کیلئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ مذہبی جذبا ت کو ٹھیس پہنچانے کے بعد حالات کشیدہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ تصادم میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ چند پولیس ملازمین کے سمیت بعض افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔تیس سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 120 کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کرنے کی اطلاعات ہیں۔