مہاراشٹرا کے سرکردہ مسلم رہنما مولانا سید عبدالقادر کی بی آر ایس میں شمولیت

   

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے کسان اور مختلف طبقات کے قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ مہاراشٹرا کے سرکردہ مسلم رہنما مولانا سید عبدالقادر نے آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مولانا سید عبدالقادر مہاراشٹرا میں NCP کے نائب صدر تھے اور 2019 اسمبلی انتخابات میں انہوں نے اورنگ آباد سنٹرل حلقہ سے چناؤ میں حصہ لیا تھا ۔ وہ این سی پی مائناریٹی سیل کے صدرنشین کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ وہ NCP مہاراشٹرا کور کمیٹی کے رکن تھے ۔ مولانا عبدالقادر کا اورنگ آباد اور اطراف کے علاقوں کے اقلیتوں میں خاصا اثر ہے اور ان کی شمولیت سے مسلمان بی آر ایس سے قریب ہوسکتے ہیں ۔ تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کی اسکیمات کو مہاراشٹرا میں بھی متعارف کرنے کے جذبہ کے تحت مولانا عبدالقادر نے شمولیت اختیار کی اور امید ظاہر کی کہ بی آر ایس مہاراشٹرا کی اقلیتوں کی تائید حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے تلنگانہ کے ترقی ماڈل کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہناکر استقبال کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی ، مہاراشٹرا کے سابق رکن اسمبلی شنکرانا ڈھونگے اور دوسرے موجود تھے ۔ ر