مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر میں زلزلے کے تین جھٹکے

   

پال گھر۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کا ضلع پال گھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمولی شدت کے زلزلے کے تین جھٹکوں سے دہل گیا تاہم کسی بھی مقام سے کسی جانے یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ضلع کلکٹر کیلاش شنڈے نے کہا کہ دہاتو تعلقہ کے موضع ڈنڈولواڑی میں جمعہ کی دوپہر سے ہفتہ کی اولین ساعتوں تک زلزلے کے تین جھٹکے ریکارڈ کئے گئے، لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر سیل کے سربراہ ویویکانند کدم نے کہا کہ تازہ ترین جھٹکہ ہفتہ کی صبح 5:22 بجے ہوا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 3.9 درج کی گئی پہلا جھٹکہ جمعہ کو دوپہر 12:26 بجے اور دوسرا رات 9:55 بجے ریکارڈ کیا گیا تھا جن کی شدت بالترتیب 3.2 اور 2.4 تھی۔