ناگپور / ممبئی : مہاراشٹرا کے مشرقی ضلع گڈ چیرولی میں ہفتہ کی صبح پولیس کے ساتھ ہوئے ایک انکاونٹر میں کم از کم 26 ماویسٹ ہلاک ہوگئے ۔ ڈی ایس پی انکیت گوئل نے بتایا کہ جنگلاتی علاقے کے 26 نکسلائٹس کی نعشیں برآمد کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت جنگلات کے علاقوں میں آج صبح پیش آیاجب پولیس کمانڈو کی ٹیم تلاشی کارروائی میں مصروف تھی ۔ بھیماکورے گاؤں کیس کا ملزم ملند تیلمڈے کے بھی مارے جانے کا اندیشہ ہے ۔ اس کارروائی کے دوران چار پولیس ملازمین بھی شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ علاج کیلئے ناگپور منتقل کیا گیا ۔ یہ انکاونٹر ممبئی سے 900 کیلو میٹر دور پیش آیا جو چھتیس کی سرحد کے قریب ہے ۔ وزیر داخلہ دلیپ والسے پٹیل نے اس کارروائی کو تاریخی قرار دیا ۔