ممبئی: مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں گزشتہ 22 دنوں میں 11 شیروں کی موت ہو گئی ہے ۔جمعرات کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے آغاز میں ریاست میں شیروں کی موت کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 22 دنوں میں ودربھ میں 11 شیروں کی موت ہوئی ہے ۔شیروں کی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے ایک وسیع سرچ آپریشن شروع کیا گیا لیکن غیر قانونی شکار یا انسانی مداخلت کے کوئی آثار نہیں ملے سوائے ایک شیر کے جو وردھا ضلع کے علاقے گراڈ میں گاڑی کی ٹکر سے مارا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقی شیروں کی موت قدرتی وجوہات یا کسی بیماری کی وجہ سے ہوئی۔