مہاراشٹرمیں کانگریس کارکنوں نے شہروں میں مودی مخالف پوسٹر لگائے

   

چھترپتی سمبھاجی نگر: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی جمعہ کو لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کئے جانے کے بعد ملک بھر میں کانگریس لیڈروں کا احتجاج مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کے ایک حصے کے طور پرمہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر (پرانا نام اورنگ آباد) میں پارٹی کے اعلی عہدیداروں کے ذریعہ ‘سنکلپ ستیہ گرہ’ کی کال پر اتوار کو ایک انوکھا احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مفرور تاجر نیرو مودی اور للت مودی کے خلاف نعرے والے پوسٹر لگائے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے ‘راہل گاندھی سنگھرش کرو، ہم آپ کے ساتھ ہیں’، ‘نہیں چلے گی، نہیں چلے گی، داداگیری نہیں چلے گی’ جیسے نعرے دیے ہیں۔ پورے شہر میں اس ہاٹ پوسٹرکی چرچا ہورہی ہے ۔غورطلب ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار گجرات میں سورت کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے ، جہاں ان پر 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں انتخابی ریلی کے دوران نیرو اور للت مودی کی ‘مفرور جوڑی’ کا ذکر کرتے ہوئے ‘سرنیم مودی والے لوگوں’ کے لئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام لگایاگیا تھا۔

وزیر اعظم کی سی آر پی ایف کی ستائش
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے سی آر پی ایف کیمپ، جگدل پور، چھتیس گڑھ میں اثردار اور پرجوش 84ویں سی آر پی ایف ڈے پریڈ کے لیے سی آر پی ایف کی تعریف کی ہے ۔ایسا پہلی بار ہے جب سی آر پی ایف ڈے پریڈ چھتیس گڑھ کے بستر میں منایا گیا ہے ۔سی آر پی ایف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا: @crpfindia کی طرف سے شاندار مظاہرہ۔ اس ممتاز دستہ کو مبارکباد۔