مہاراشٹرکے وزیرتوانائی کورونا پازیٹیو

   

ناگپور: مہاراشٹر کے وزیرتوانائی نتن راوت کی کووڈ-19 جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور وہ کورونا سے متاثر ہونے والے مہاراشٹر کابینہ کے نویں ممبر ہوگئے ہیں۔راوت نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے خود اس کی معلومات دی۔انہوں نے کہا،‘‘میری کورونا جانچ رپورٹ آج مثبت آئی ہے ۔ مزید کہا کہ حال ہی میں جو شخص ان کے رابطہ میں آیا ہے وہ احتیاطاً اپنی جانچ کرالے۔وزیرنے لوگوں سے کورونا سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست کی۔