مہاراشٹر میں تیسرے مرحلے کے انتخابات کی تیار یاں مکمل

   

ممبئی : الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 11 سیٹوں پر 7 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کیلئے پوری طرح سے تیاری مکمل کرلی ہے ۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر کم پرنسپل سکریٹری ایس چوکلنگم نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں عثمان آباد، لاتور، بارامتی، سولاپور، مادھا، سانگلی، ستارہ، کولہاپور، ہٹکنگلے ، رائے گڑھ اور رتناگیری۔سندھو درگ میں ووٹنگ ہوگی۔ ان حلقوں میں انتخابی مہم 5 مئی کی شام کو ختم ہو جائے گی۔ ان 11 سیٹوں کیلئے 23,036 پولنگ ا سٹیشن بنائے گئے ہیں جہاں 2.09 کروڑ سے زیادہ ووٹر 258 امیدواروں کو ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں تمام حلقوں کیلئے عام ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے ۔