مہاراشٹر میں دوسرے لیڈر سنبھالیں گے، نواب ملک کی وزارت کا کام، این سی پی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ

   

مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک کو لے کر ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف بی جے پی مسلسل نواب ملک کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے تو دوسری طرف حکمراں پارٹی ان پر غیر ضروری طور پر پھنسانے کا الزام لگا رہی ہے۔ تاہم اب جو ذمہ داریاں اس وقت نواب ملک کے پاس ہیں، وہ دیگر رہنماؤں کو سونپ دی جائیں گی۔ این سی پی کے صدر شرد پوار کے گھر پر کل شام تقریباً دو گھنٹے تک این سی پی لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔ اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نواب ملک کی وزارت کی ذمہ داری دیگر رہنماؤں کو دی جائے گی۔ اگرچہ نواب ملک وزیر رہیں گے یا نہیں اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔