اس وقت مہاراشٹر میں زیادہ تر جگہوں پر 50 فیصد پابندی چل رہی ہے، لیکن مارچ میں ریاست کوویڈ کی پابندیوں سے پوری طرح آزاد ہو سکتی ہے، لیکن ماسک سے آزادی نہیں ملے گی۔ یہ کہنا ریاست کے وزیر صحت کا ہے۔ ممبئی میں دو سال میں سب سے کم تو ریاست میں دو مہینوں میں سب سے کم کورونا کیس پیر کو درج کیے گئے۔ اب محکمہ صحت کورونا کی تیسری لہر کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ممبئی شہر راحت کی سانس لے رہا ہے۔ کورونا وائرس کے ساتھ دو سال کی طویل جنگ کے بعد پہلی بار، پیر کو ممبئی میں کوویڈ کے 100 سے بھی کم، 96 نئے کیسز پائے گئے۔ 17 اپریل 2020 کے بعد ایک دن میں بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر میں بھی کوویڈ کے ایک ہزار سے کم 806 کیس درج ہوئے ہیں۔ یہ دو ماہ میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے کم تعداد ہے۔