مہاراشٹر کابینہ کی خصوصی میٹنگ

   

چھترپتی سمبھاجی نگر: مہاراشٹر حکومت15 سے 17 ستمبرکے درمیان مراٹھواڑہ کے مکتی دوس کے تین روزہ جشن اور امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب کے موقع پر16 ستمبر کو کابینہ کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد کرے گی۔ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کی شام اہم پروگرام میں شرکت کریں گے ۔حکومت نے ہر ضلع کومختلف ثقافتی تقریبات کی میزبانی کرنے کی ہدایت دی ہے ، جس میں اسکول کے طلباء کے ذریعہ صبح کا جلوس اور 17 ستمبر کو پرچم کشائی کی تقریب شامل ہے ۔ دوپہر میں انڈور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔مرکزی وزیر 16 ستمبر کی شام چھترپتی سمبھاجی نگر میں خاص تقریب میں شرکت کریں گے ۔