مہاراشٹر کے ایک گاؤں کی پنچایت کا فیصلہ، 18 سال سے کم عمر بچوں کے موبائل کے استعمال پر پابندی

   

مہاراشٹر میں یاوتمال کے ایک گاؤں نے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ گرام پنچایت کے ایک اہلکار نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ ریاست میں اس طرح کا یہ پہلا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ گاؤں کے سرپنچ گجانن ٹیل نے کہا کہ ضلع کے پوساد تعلقہ کے بنسی گاؤں میں ’18 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے موبائل فون نہیں’ کا فیصلہ 11 نومبر کو لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، “کوویڈ-19 کی وبا کے دوران، بچوں نے آن لائن تعلیم کے لیے موبائل فون کا استعمال شروع کیا۔ اس کے بعد انہیں موبائل فون کی عادت پڑ گئی اور وہ مختلف سائٹس پر جانے لگے اور زیادہ تر وقت آن لائن گیمز کھیلنے کے لیے اسی پر گزارتے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا، ”اس لیے ہم نے بنسی گرام پنچایت میں 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔