جلیل جو اورنگ آباد ایم پی ہیں نے کہاکہ ان کی پارٹی نے احتجاجی کوویمن 20میٹ کے پیش نظر ملتوی کردیاتھا جو جی 20ہندوستانی صدراتی پروگرام کا حصہ ہے
اورنگ آباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے لوک سبھا ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد کے نام کو چھترا پتی سمبھا جی نگر کے نام پر تبدیل کرنے کے خلاف ہفتہ کے روز ان کی پارٹی احتجاج شروع کریگی۔
مراہٹواڑی کے بڑے شہر اور اہم صنعتی مرکز کو فبروری کے آخر تک مراہٹا سلطان کے دوسرے حکمران کے نام پر عثمان آباد کے ساتھ تبدیل کیاجائے گا۔ عثمان آبادکو دھارا شیو کے نام سے پہنچانا جائے۔
جلیل جو اورنگ آباد ایم پی ہیں نے کہاکہ ان کی پارٹی نے احتجاجی کوویمن 20میٹ کے پیش نظر ملتوی کردیاتھا جو جی 20ہندوستانی صدراتی پروگرام کا حصہ ہے۔
جلیل نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ ہفتہ کے روز صبح 11بجے سے ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو زنجیری بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ان کا یہ احتجاج ”یہ کسی سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج نہیں ہے بلکہ شہر کی عوام کا احتجاج ہے“۔