بھنڈرا۔ ہفتہ کی ابتدائی ساعتوں میں ضلع بھنڈرا کے سیول اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں لگی کے سبب اٹھنے والے دھواں میں دم گھٹ کر کم سے کم دس بچوں کی موت ہوگئی ہے‘ متعلقہ اہلکاروں نے یہ بات بتائی ہے۔
چونکا دینے والے اس واقعہ پر سخت ردعمل پیش کرتے ہوئے مہارشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کے احکامات جاری کردئے ہیں
سانحہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر نے وزیر صحت راجیش ٹوپی اور ضلع انتظامیہ سے تبادلہ خیال بھی کیا او رکہاکہ کسی کے خاطی پائے جانے پر ا ن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
دوبجے کے قریب اسپتال کے بیمار نومولود بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے کا پتہ چلا‘جس کی وجہہ سے بڑے پیمانے پر خوف او رہراسانی پھیل گئی تھی۔ وہیں دس نومود گہرے دھویں کی نظر ہوگئے دیگر 6بچوں کو بچالیاگیا۔
آگ لگنے کی وجہہ کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے اور بھنڈرا پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے