اجیت پوار نے اتوار کے روز بی جے پی کے دیویندر فنڈناویس کے ساتھ اپنا مقام بناتے ہوئے ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے پر حلف لیا۔ کئی دیگر نے ریاستی کابینی وزیر کی حیثیت سے بھی حلف لیا ہے۔
تیزی کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر اجیت پوار نے اتوار کے روز پارٹی کے 18اراکین اسمبلی کے ساتھ شیو سینا بی جے پی اتحاد پر مشتمل حکومت میں شمولیت اختیار کی جو این سی پی میں پھوٹ کا واضح اشارہ ہے۔
انہوں نے بی جے پی کے دیویندر فنڈناویس کے ساتھ اپنا مقام بناتے ہوئے ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے پر حلف لیا۔ کئی دیگر نے ریاستی کابینی وزیر کی حیثیت سے بھی حلف لیا۔ تیسری مرتبہ2019سے مہارشٹرا کے تین مرتبہ اجیت پوار ڈپٹی چیف منسٹر بنے ہیں۔
سال2019میں اجیت پوار نے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیاوہیں دیویندرفنڈناویس چیف منسٹر کے لئے حلف اٹھایا۔ اس انتظامیہ کا تختہ اودھو ٹھاکرے کی قیادت میں مہاوکاس اگھاڑی میں پلٹ دیا‘ اجیت پوار پھر ایک مرتبہ ڈپٹی چیف منسٹر بنے۔
یہ عہدے اتوار کے روزدوبارہ انہیں ملا او راس مرتبہ وہ دیویندر فنڈناویس کے شراکت دار ہیں۔ پوار یہ فیصلہ محض چند دنوں بعد آیاجب انہوں نے مہارشٹرا اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اپنااستعفیٰ پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ممبئی میں اجیت پوار کے گھر پر آج این سی پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ جمع ہوئے جہاں پر پارٹی کی کارگذار صدر سوپریا سولی اور سینئر لیڈر چھگن بھوجپل بھی موجود تھے۔ پارٹی کے ریاستی صدر جیانت پٹیل اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔
تاہم این سی پی صدر شراد پوار پونا میں تھے انہوں نے کہاکہ وہ میٹنگ سے واقف نہیں ہے مگر مزیدکہاکہ اجیت پوار مہارشٹرا میں ایل او پی ہیں وہ قانون سازوں کے ساتھ میٹنگ کرسکتے ہیں۔
اس پیش رفت پر ردعمل پیش کرتے ہوئے شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر او رایم پی سنجے راؤت نے کہاکہ بی جے پی این سی پی قائدین کو جو حلف لے رہے ہیں جیل بھیجنا چاہتی تھی مگر اب انہیں منسٹرس بنادیاہے