مہارشٹرا۔ بریانی کی ہوٹل پر لگی بہادر شاہ ظفر کی تصویر کو دائیں بازو گروپ نے توڑ دیا

,

   

کولہا پور میں راجا رام پوری پولیس اسٹیشن کے ایک افیسر نے کہاکہ چہارشنبہ کی رات میں پیش ائے اس واقعہ کے متعلق کسی کے بھی خلاف کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔


پونا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہارشٹرا کے کولہا پور شہر میں ایک بریانی کی ہوٹل میں لگی بہادر شاہ ظفر کی ایک تصویر کو دائیں بازو گروپ نے توڑ دیا جس نے آخری مغل حکمران کو ”اورنگ زیب کی اولاد“ قراردیاہے۔

کولہا پور میں راجا رام پوری پولیس اسٹیشن کے ایک افیسر نے کہاکہ چہارشنبہ کی رات میں پیش ائے اس واقعہ کے متعلق کسی کے بھی خلاف کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”کچھ نوجوان لوگ جس کاتعلق ایک دائیں بازو تنظیم سے ہے‘ اس بریانی کی ہوٹل ائے تھے جہں پر انہوں نے بہادر شاہ ظفر کی تصویر دیکھی۔ اس پر انہوں نے اعتراض جتایا اور کہاکہ کیوں ”ارونگ زیب کی اولاد‘ کی تصویر دیوار پر لگائی ہے اور اس کوہٹانے کا استفسار کیاتھا“۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”عملہ راضی ہوگیا مگر تصویر نہیں نکالی تھی۔

چہارشنبہ کے روز اسی ہوٹل پر وہ گروپ دوبارہ آیا‘تصویر نکالی او راس کو توڑ دیا“۔ بہادر شاہ ظفر 20ویں اور آخری مغل حکمران اور اُردو کے ایک اچھے شاعر بھی تھے۔

برما (جس کو اب میانمار کہاجاتا ہے) کے رنگون میں 1857کی بغاوت کے بع جلاوطن کردئے جانے کے بعد 1862میں 87سال کی عمر میں فوت ہوئے۔