مہارشٹرا۔ نابالغ نے گھر میں بچہ جنم دیا‘ نو مولود کو ماردیاگیا

,

   

پولیس کے ایک اہلکار نے کہاکہ لڑکی کا جنسی استحصال اس شخص کیا جس سے وہ سوشیل میڈیاپر رابطے میں ائی تھی۔
ناگپور۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق مبینہ جنسی استحصال کاشکار ایک 15سالہ لڑکی نے مہارشٹرا کے ناگپور شہر میں اپنے گھر کے ایک یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک لڑکی کوجنم دیا اور نومولود کو ماردیا ہے۔

پولیس کے ایک اہلکار نے کہاکہ لڑکی کا جنسی استحصال اس شخص کیا جس سے وہ سوشیل میڈیاپر رابطے میں ائی تھی۔عہدیدار نے کہاکہ ”لڑکی اپنی والدہ سے حمل کے پیٹ کوچھپاکر رکھا اور اس سے کہہ رہی تھی کہ کچھ صحت کے مسائل درپیش ہیں“۔

امبازاری علاقے کی ساکن مذکورہ لڑکی نے معاملے کو خفیہ رکھنے کے لئے گھر میں ڈیلیوری کی سونچ اپنے اندر پیدا کرلی اور یوٹیوب ویڈیوز دیکھنا شروع کردیا۔

پولیس اہلکار نے کہاکہ ”مارچ2کے روز اس نے گھر میں لڑکی کو جنم دیا اور اس کے فوری بعد گلا دباکر نومولود کی جان لے لی۔ گھر میں ایک ڈبے میں اس نے نعش کو چھپادیا“۔

جب والدہ گھر واپس لوٹی تو اس نے بیٹی کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔ انہو ں نے کہاکہ ”لڑکی نے سارا معاملہ اپنا ماں کوسنایا‘ جس کے بعد اس کو اسپتال لے جایاگیا۔ نومولود کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیاہے“۔

عہدیدار نے کہاکہ ائی پی سی اور انسداد اطفال برائے جنسی استحصال ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیاجائے گا۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔