مہارشٹرا۔ ناندیڑھ میں گاؤ رکشک پر حملہ‘زخموں سے موت

,

   

مقامی ہندو دائیں بازو تنظیم نے اس واقعہ پر بند کااعلان کیاتھا مگر بعد میں اس سے دستبرداری اختیار کرلی
اورنگ آباد۔ پولیس کے مطابق مہارشٹرا کے ناندیڑھ میں ایک 32سالہ گاؤ رکشک پراس وقت حملے کا واقعہ پیش آیا جب وہ اس کے دوستوں نے میویشوں کی تسکری کے شعبہ میں ایک گاڑی کو روکنا چاہا رہے تھے۔

مقامی ہندو دائیں بازو تنظیم نے اس واقعہ پر بند کااعلان کیاتھا مگر بعد میں اس سے دستبرداری اختیار کرلی۔ انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ کنواٹ تحصیل کے شوانی او ر چیکھلی دیہاتوں کے ساتھ لوگ پڑوسی ریاست سے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد کار میں واپس ہورہے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ ایک مشتبہ گاڑی میں غیر قانونی میویشیوں کی منتقلی ہورہی ہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس سری کرشنا کوکاٹی نے کہاکہ واقعہ پیرکے روز کنواٹ کے شیوانی گاؤں کے قریب میں 11:30بجے رات کو پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے روکنے کی کوشش کی تو10-15لوگ گاڑی سے اتر کر ان پر لاٹھیو ں تیز دھار ہتھیاروں سے مبینہ حملہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ شیکھر ریپالی زخموں کی وجہہ سے جانبرنہیں ہوسکا وہیں دیگر چار جو اس کے ساتھ تھے شدید زخمی ہیں اور ناندیڑھ سرکاری اسپتال میں ان کاعلاج کیاجارہا ہے۔ ایس پی نے کہاکہ اصلاپور پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے او ر مشتبہ لوگوں کی تلاش پولیس کررہی ہے.۔

ایس پی نے کہاکہ ناندیڑھ کی کچھ دائیں بازو کی تنظیموں نے واقعہ پر چہارشنبہ کے روز بند کا اعلان کیاتھا مگر پولیس کے ساتھ ان کی میٹنگ کے بعد انہوں نے تحقیقات کے لئے پولیس کو وقت دیا اوربند کال سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔