مہارشٹرا۔ کولہا پور میں 3.4شدت کا زلزلہ

,

   

زلزلہ 5کیلو میٹر کی گہرائی میں آیاہے
کولہاپور۔نیشنل سنٹربرائے سیسما لوجی نے جانکاری دی ہے کہ چپارشنبہ کے روز مہارشٹرا کے کولہاپور میں 3.4کی شدت سے ایک زلزلہ پیش آیاہے۔ این سی ایس نے کہاکہ جھٹکے ہندوستانی وقت 06:45:05کو پیش ائے اور مزیدکہاکہزلزلہ 5کیلو میٹر کی گہرائی میں آیاہے۔

این سی ایس نے ایک ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیاکہ ”زلزلہ 3.4شدت کا‘16:08:2023کے روز 06:45:05وقت پر عرض البلد17.19اور طول البلد 73.79‘ گہرائی5کیلو میٹر‘ کولہا پور‘ مہارشٹرا‘ انڈیامیں پیش آیاہے“۔مزید تفصیلات کا انتظار کیاجارہا ہے۔

اس سے قبل 11اگست کے روز این اسی ایس کے مطابق انڈومان نیکوبار جزائر کے پورٹ بلیر پر 112کے ایم ایس ایس ای میں ریکٹر اسکیل پر 4.3کی شدت سے ایک زلزلہ کا جھٹکا درج کیاگیاتھا۔

ہندوستانی وقت 02:56:12پر یہ جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ این سی ایس نے کہاکہ مذکورہ زلزلے کے گہرائی 10کیلو میٹرتھی