مہارشٹرا : بی جے پی کارکن کی دکان سے خطرناک ہتھیار برآمد، ملزم گرفتار 

,

   

ممبئی : مہارشٹرا کے تھانہ ضلع میں ڈومبیوی علاقہ میں بی جے پی کے ایک کارکن کی دکان سے خطرناک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس نے بی جے پی کارکن کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق دھنن جئے کلکرنی کی دکان ’’تپسیاہاؤز آف فیشن ‘‘ سے خطرناک ہتھیاردستیاب ہوئے ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ یہاں ۱۷۰؍ اقسام کے ہتھیار ملے ہیں ۔

ان میں تلواریں اور بندوقیں بھی شامل ہیں ۔ کلکرنی کو گرفتار کر کے کلیان کورٹ میں پیش کردیاگیا ۔