ممبئی۔ مذکورہ مہارشٹرا حکومت نے جمعہ کے روز ویسٹرن مہارشٹرا اور مراہٹواڑہ کے بڑے حصہ میں ائے سیلاب جس میں 50لوگوں کی جانیں گئی ہیں کو راحت کے لئے 10,000کروڑ کے راحت پیاکج کااعلان کیاہے۔
چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ مذکورہ رقم دیوالی کے موقع پر تہواروں کے موسموں کے پیش نظر سیلاب زدہ لوگوں تک فراہم کرنے کا یقینی بنایاجائے گا۔
جملہ پیاکج میں 5,500کروڑ روپئے زراعت کے مقصد سے جبکہ 2635کروڑ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لئے‘ 1000کروڑ شہری سڑکیں اور پانی کی سربراہی‘ 300کروڑ دیہی ترقی کے لئے‘239کروڑ توانائی کے چیزوں اور 102کروڑ آبی وسائل کے لئے جاری کئے جائیں گے۔
مذکورہ چیف منسٹر نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھی زوردیا کہ وہ ریاست کے اکاونٹس میں آنے والے تمام بقایاجات کی طرف توجہہ مبذول کریں۔
ٹھاکرے نے اشارہ دیاکہ”ریاستی حکومت کو مرکز کی جانب سے 38000کروڑ ادائی باقی ہے۔ اگر وہ اس رقم کو ادا کردیتے ہیں تو ہمیں ریلیف پیاکیج کے اعلان میں درپیش مشکلات نہیں ہوتی تھیں“۔
انہوں نے اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی سے کہا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے کئے ریلیف اور بازآبادکاری کے ذریعہ سیاست نہ کریں۔
ٹھاکرے نے کہاکہ ”میں سیاست پر بات نہیں کرنا چاہتاہوں۔ جو کچھ بھی مجھے کہنا ہے وہ میں شیو سینا صدر کی حیثیت سے دسہرہ کی ریالی کے موقع پر کہوں گا“۔
برسراقتدار ایم وی اے جس میں شیو سینا اور کانگریس کا اتحاد نے ریلیف پیاکیج کا خیر مقدم کیاہے او رکہاکہ اس سے متاثرہ کسانوں کو مدد ملے گی اور دیگر لوگ بھی جو بارش اور سیلاب کی وجہہ سے متاثر ہوئے ہیں ان راحت پہنچے گی۔