مہارشٹرا کی 48لوک سبھا سیٹوں کے نتائج او ررحجانات

,

   

لوک سبھا سیٹوں کے حساب سے اترپردیش کے بعد ملک میں دوسرے نمبر کی ریاست مہارشٹرا ہے۔ مذکورہ ریاست میں پانچ مراحل میں رائے دہی عمل میں آئی۔پہلا مرحلہ 19اپریل‘دوسرا 26اپریل‘ تیسرا 7مئی‘ چوتھا 13مئی اور 20مئی کوپانچویں مرحلے کی رائے دہی تھی۔

اب سارے لوگوں کی نظریں نتائج پر ٹکی ہیں‘ جو ریاست مہارشٹرا میں ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت والے ایم وی اے اتحاد اور یکناتھ شنڈے کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کے قسمت کا فیصلہ کریگا۔

سال 2014کے بعد پہلی مرتبہ مہارشٹرا میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کو انڈیا اتحاد کی جانب سے سخت ٹکر کا سامنا ہے۔ درایں اثناء این سی پی (ایس پی) سربراہ شرد پوار نے نتیش کمار اور چندرابابو نائیڈو سے بات چیت کی خبروں کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ”چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار سے ان کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ)جنرل سکریٹری سے انہوں نے بات کی ہے“۔

انہوں نے مزید کہا، “(لوک سبھا الیکشن) کا نتیجہ تبدیلی کے لیے معاون ہے۔ ملک میں نتائج امید افزا ہیں، خاص کر اتر پردیش میں۔

اتر پردیش کے لوگوں نے بہت سے لوگوں کے جائزے سے مختلف نتائج دیئے ہیں۔

یوپی میں بی جے پی کے امیدوار بڑے مارجن سے جیتے تھے لیکن اس بار جیت کا فرق کم ہوا ہے۔ ہمیں ہندی پٹی کی فکر تھی لیکن جنوبی پٹی کی نہیں۔

ہمارا خیال تھا کہ اپوزیشن کو ہندو بیلٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے نتائج میں بہتری آ رہی ہے۔

لیکن پھر بھی ریاستوں جیسے مدھیہ پردیش اور دیگر کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔