آکسیجن بھرنے کے دوران ایک ٹینکر آج ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں لیک ہوگیاتھا
ناسک۔ ریاستی وزیر برائے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) راجندرا شیرنگی نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ مہارشٹرا کے ضلع ناسک میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینکر لیک ہونے کے واقعہ میں 22لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”یہ اتفاقی واقعہ ہے۔
ابتدائی جانکاری کے بموجب ہمیں پتہ چلا کہ واقعہ میں 11لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہم تفصیلی رپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ”ساتھ میں ہم نے تحقیقات کے احکامات بھی دئے ہیں۔
اگر کوئی قصور وار پایاگیاتو اس کو بخشا نہیں جائے گا“۔ مہارشٹرا کے سابق چیف منسٹراور بی جے پی لیڈر دیویندر فنڈناویس واقعہ کو ”ہولناک“ قراردیا اور سانحہ کی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔
انہوں نے اے این ائی کو بتایاکہ”ناسک میں جو کچھ ہوا ہے وہ ہولناک ہے۔ میں مانگ کرتاہوں کہ دیگر مریضوں کی مدد کی جائے او ر ضرورت پڑنے پر انہیں منتقل کیاجائے۔ ہم تفصیلی تحقیقات کی مانگ کرتے ہیں‘۔
آکسیجن بھرنے کے دوران ایک ٹینکر آج ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں لیک ہوگیاتھا۔ عہدیدار موقع پر موجود ہی ں اور لیک کو بند کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کئی ریاستوں میں میڈیکل آکسیجن کی قلت ہے بالخصوص مہارشٹرا شدید قلت سے دوچار ہے۔
ریاستی وزرات صحت کے بموجب پچھلے چوبیس گھنٹو ں میں مہارشٹرا کے اندر58,924کویڈ کے نئے معاملات درج کئے گئے ہیں
۔ اسی وقت میں 52,412لوگ صحت یاب ہوئے اور351کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 38,98,262جبکہ اموات 60,824تک پہنچ گئی ہیں۔