مہاشیواراتری کے پیش نظر آر ٹی سی کی خصوصی بس خدمات

   

حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے 26 فروری کو مہاشیو راتری کے موقع پر عقیدت مندوں کے لئے ریاست اور پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے مختلف اضلاع سے 3000 خصوصی بسیں چلانے کا اعلان کیا۔ 24 سے 28 فروری تک خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ خصوصی بسیں حیدرآباد کے ایم جی بی ایس، جے بی ایس، دلسکھ نگر، آئی ایس سدن، کے پی ایچ بی، بی ایچ ای ایل سے سری سیلم کو عقیدت مندوں کے لئے چلائی جائیں گی۔ ٹی جی ایس آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے کہ عقیدت مند بحفاظت مندروں تک پہنچ جائیں اور احترام کے ساتھ عبادت کریں۔ ش