مہانکالی مندر میں دو روزہ بونال تہوار کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر کے سی آر ، مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے پوجا کی ، پولیس کے وسیع تر انتظامات
حیدرآباد۔ 21 جولائی (پی ٹی آئی) سکندرآباد کے اجین مہان کالی مندر میں ہزاروں بھکتوں کے درشن کے ساتھ دو روزہ بونال تہوار شروع ہوا۔ ہندو دیوی مہان کالی سے مانگی گئی۔ مرادیں پوری ہونے پر یہ سالانہ تہوار اظہار تشکر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تلنگانہ کے چیف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی مہان کالی دیوی کی مورتی کی پوجا کی۔ ریاستی وزراء تلاسانی سرینواس یادو اور اے اندرا کرن ریڈی کے علاوہ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی، سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ، تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ ایم کودنڈا رام اور دوسروں نے بھی خصوصی پوجا میں حصہ لیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ دو روزہ تہوار کے دوران زائد از چار لاکھ بھکت اس مندر کے درشن کریں گے۔ 2014ء میں نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد ٹی آر ایس حکومت نے بونال کو سرکاری تہوار کا موقف دیا تھا۔ حیدرآباد و سکندرآباد اور تلنگانہ کے حصوں میں سالانہ بونال تہوار منایا جاتا ہے جس میں اکثر بھکت اپنی مرادیں پوری ہونے پر مہاں نکالی دیوی سے اظہار تشکر کتے ہیں۔ سٹی پولیس کی طرف سے وسیع تر سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔