اورنگ آباد۔ ایم این ایس کے ایک لیڈر کی جانب سے مہارشٹرا میں مقبرہ کی موجوودگی پر سوال کھڑا کرنے اور اس مسمار کردینے کی دھمکی کے بعد چہارشنبہ کے روز اے ایس ائی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ اورنگ آباد میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کے مقبرہ پر انتظامیہ نے اضافی سکیورٹی تعینات کردی ہے۔
واضح رہے کہ اے ائی ایم ائی ایم لیڈر اکبر اویسی کے مذکورہ مقبرہ پر حالیہ دورے کو برسراقتدار شیو سینا ریاست میں اور مہارشٹرا نو نرمان سینا(ایم این ایس) کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
منگل کے روز ایم این ایس ترجمان گجانن کالے نے ایک ٹوئٹ میں مہارشٹرا کے اندر اورنگ زیب کے مقرہ کی موجودگی پر تعجب کا اظہار کیا اورکہاکہ اس کو مسمار کردینا چاہئے تاکہ لوگ وہا ں پر جا نہیں سکیں۔
اس ٹوئٹ کے بعد خلت آباد علاقے کے بعض لوگوں نے جہاں پر مقبرہ ہے‘ اس عمار ت کو مقفل کرنے کی کوشش کی‘ جس کا تحفظ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی) کرتا ہے۔
جب ارونگ آباد سرکل کے سپریڈنٹ اے ایس ائی ملین کمار چولے سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ کچھ لوگوں نے مقبرہ کو مقفل کرنے کی کوشش کی اور دعوی کررہے ہیں کہ اس کو مسمار کردینے کاخطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”مگر میں نے کہاکہ جب تک تحریر ی طور پر اے ایس ائی کو کوئی چیز نہیں دی گئی تب تک اس پر کاروائی نہیں کی جائے گا۔ ہم مقبرہ کو کھلا رکھیں گے اور اس میں مزید سکیورٹی گارڈس کو تعینات کیاجائے گا۔
ہم نے حالات سے پولیس کو واقف کروایا اور انہوں نے یہاں ایک سکیورٹی ویان روانہ کی ہے“۔
اس ہفتہ کی ابتداء میں اویسی کے مقبرہ کا دورہ کرنے کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار نے حیرت کیا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی حرکتوں کا مقصد مہارشٹرا میں کشیدگی پیدا کرنا ہے جو پرامن انداز میں کام کررہی ہے۔