مہرولی قتل۔ آفتاب پونا والا کے گھر سے پانچ تیزدھار چاقو برآمد

,

   

درایں اثناء روہنی میں فارنسک سائنس لیباریٹری(ایف ایس ایل) میں افتاب کا ایک پالی گرافی ٹسٹ جاری تھا۔
نئی دہلی۔ درائع کے مطابق اپنی محبوبہ شاردھا والکر کا قتل کرکے اس کی نعش کے 35تکڑے کرنے والے ملزم آفتاب پونا والا کے کرایہ کے مکان سے دہلی پولیس نے پانچ تیزدھار چاقو برآمد کئے ہیں۔

دہلی پولیس کی ٹیمیں چہارشنبہ کے روز آفتاب کے چھتر پور میں مکان گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ”چہارشنبہ کے روز تلاش کے دوران پانچ چاقو برآمد کئے گئے ہیں۔ مگر اس بات کی اب تک وضاحت نہیں ہوئی ہے کہ شاردھا کی نعش کے تکڑے کرنے میں ان کا استعمال آیاہوا ہے۔

مذکورہ چاقوؤں کو فارنسک جانچ کے لئے بھیج دیاگیاہے“۔درایں اثناء روہنی میں فارنسک سائنس لیباریٹری(ایف ایس ایل) میں افتاب کا ایک پالی گرافی ٹسٹ جاری تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ کچھ ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک پری میڈیکل سیشن جیسے بعد میں تشخیص سوالات تیارکرنے کے لئے استعمال کیاجائے گا‘اسی طرح منگل کی شام ایف ایس ایل افس میں آفتاب پر ایک سائنسی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خصوص میں پالی گرافی او رنارکو ٹسٹ ضروری ہے کیونکہ آفتاب کی فطرت دھوکہ دہی کی ہے اور وہ تحقیقات کرنے والوں کو گمراہ کررہا ہے۔