مہلوک نور محمد کے ورثاء سے آر ایل ڈی قائد کی ملاقات

   

مطفر نگر 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک دل کے قائد جیئنت چودھری نے آج نور محمد کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ نور محمد کی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے قبل ازیں مظفر نگر میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے ارکان خاندان سے ملاقات کرنے سے چودھری کو روک دیا تھا۔لیکن آج صبح اُنھوں نے نور محمد کے ورثاء سے ملاقات کی۔