مہنگائی اور نئے قوانین سے عوام کا جینا مشکل

   

کل بھارت بند کو کامیاب بنانے عوام سے نظام آباد کانگریس قائدین کی اپیل

نظام آباد :صدر ضلع کانگریس موہن ریڈی ، اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، سی پی آئی ایم ایل اے کے وی کرشنا ، رمیش بابو کے بھومیا، تلگودیشم کے ونود کمار اور دیگر اپوزیشن قائدین نے آج کانگریس بھون میں مشترکہ طور پر صحافتی کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے 27؍ ستمبر کو منعقد ہ بھارت بند کو ضلع میں کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ موہن ریڈی ، طاہر بن حمدان ، کرشنا ، رمیش بابو ، ونود کمار ، سدھاکر و دیگر نے کہا کہ مرکزی مودی حکومت کی جانب سے تین سیاہ زرعی قانون کی منظوری کے علاوہ برقی کے نئے قوانین کو نافذ کرنے ، ڈیزل ، پٹرول ،پکوان گیس میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے ملک کی عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ کے باعث ضروری اشیاء کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتے جارہا ہے اور عام آدمی کا جینا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ تین زرعی قوانین کو برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں کی جانب سے دس ماہ سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں تو مودی کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے بیرونی دورہ میں مصروف ہے ۔ ریاستی حکومت مودی کے اشاروں پر کام کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اسکیمات کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچارہی ہے اور زرعی شعبہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے اور زرعی شعبہ کو بھی امبانی کو گروی رکھا جارہا ہے۔ کسان اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچانے کیلئے سیاہ قانون تیار کیا گیا ہے ان قائدین نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی ، پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلاٹ پر جمع کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر پروگراموں کو انجام دے رہے ہیں ۔ کورونا کے نام سے دس ماہ دو سال سے مودی حکومت کی کارکردگی انتہائی ابتر ہوگئی ہے کہ اور وزیر اعظم نریندر مودی گھر تک ہی محدود ہوگئے ہیں اور کسانوں سے ملاقات کرنا بھی مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے منعقدہ بند میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں بالخصوص تاجر طبقہ رضاکارانہ طور پر بند رکھتے ہوئے اس بات کا ثبوت پیش کریں کہ عوام کی کہ تائید میں ہے اور حکومت کے پالیسیوں کیخلاف ہے جو افراد بند کی خلاف ورزی کریں گے انہیں عوام دشمن تصور کیا جائیگا۔