مہنگائی میں کمی، کینیڈا میں دو ماہ کیلئے اشیائے خوردنی پر ٹیکس معاف

   

ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کھانے پینے کی اشیاء کو دو ماہ کیلئے ٹیکس فری کردیا۔ جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے مطابق عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہیں کریں گے۔ اسی طرح بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کم آمدنی والے تمام کینیڈین شہریوں کو ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے۔