مہنگائی کا ایک اور نشانہ.. ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں پھر بڑھ گئی

   

نئی دہلی: گھریلو کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب دہلی میں 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 1103 روپے ہو گئی ہے۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت اب 350.50 روپے بڑھ کر 2119.50 روپے ہو گئی ہے۔گزشتہ سال 2022 میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کٹ 150 روپے مہنگی ہو گئی تھی۔ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں پچھلی بار 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 6 جولائی 2022 کے بعد گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔ لیکن ہولی سے پہلے ایل پی جی گیس سلنڈر میں اضافہ عام آدمی کی جیب کو ضرور متاثر کرے گا۔