مہوبہ : ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب سے 24گھنٹے پہلے اتوار کو اترپردیش کے مہوبہ ضلع سے جڑے مدھیہ پردیش کی بین الاقوامی سرحد کو سیکورٹی کے پیش نظر سیل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہاں دو اہم نیشنل ہائی وے سمیت مختلف لنک راستوں پر چیک پوسٹ قائم کیا ہے ۔ جن میں باریکی سے چیکنگ کے بعد ہی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرائی گئی ہے ۔ ایس پی اپرنا گپتا نے بتایا کہ ایودھیا میں 22جنوری کو ہورہی ملک کی سب سے بڑے مذہبی تقریب کے سلسلے میں ضلع میں پولیس انتظامیہ کو الرٹ موڈ پر رکھتے ہوئے اپنے علاقے میں لگاتار گشت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کسی بھی مشتبہ شئے اور شخص کے پائے جانے پر فورا کاروائی کو کہا گیا ہے ۔ خفیہ عملے کو مستعد کردیا گیا ہے ۔ ضلع ہیڈکوارٹر کے ہوٹل، ڈھابے ، بس اسٹینڈ ریلوے اسٹیشن اور سبھی اہم مقامات کی لگاتار چیکنگ کرائی جارہی ہے ۔تاکہ گڑبڑی پھیلانے کی منشی پالنے والے مجرمین اور شرپسند عناصر کو دبوچا جاسکے ۔ ایس پی نے بتایا کہ مہوبہ میں ریاست کی کوئی 60 کلو میٹر لمبی سرحد مدھیہ پردیش سے جڑی ہوئی ہے ۔ جس میں ساگر کانپور اور جھانسی مرزاپور نیشنل ہائی وے واقع ہے ۔ اس کے علاوہ تقریبا بارہ دیگر شاہراہیں ہیں۔ جن سے گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے ۔ ایشیا کی بڑی پتھر منڈی ہونے کی وجہ سے گریٹ لوڈنگ کیلئے یہاں مختلف ریاستوں کے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں آتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان سبھی شاہراہوں پر انٹری پوائنٹ پر پولیس چیک پوسٹ بنائی گئی ہے جہاں سخت جانچ پڑتال کے بعد ہی گاڑیوں کی آمدورفت کرائی جارہی ہے ۔
پولیس کی الگ الگ ٹیمیں یہاں چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ یہ نظم22جنوری تک چلے گا۔