مہیش بھاگوت کے تربیت یافتہ 200 امیدواروں کی سیول سرویسیس امتحان میں کامیابی

   

حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) مہیش بھاگوت اے ڈی جی پی کی جانب سے کی گئی رہنمائی اور انٹرویو کیلئے دیئے گئے مفید مشوروں سے 200 امیدواروں نے سیول سرویسیس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ کل ہند سطح پر تیسرا رینک حاصل کرنے والی محبوب نگر کی ڈی انانیا ریڈی نے 22 سال کی عمر میں ان کی پہلی کوشش میں اس امتحان میں کامیابی حاصل کی اس کے بعد روہنی کو پانچواں رینک حاصل ہوا۔ اترپردیش کی نوشین کو نواں رینک، مدھیہ پردیش کے آئین جین کو 16 واں رینک، راجمندری کے این سائی کمار کو 27 واں رینک، دیپتی روہلہ کو 39 واں، ناگپور کے سمیر کھوڈ کو 42 واں، حیدرآباد کی کے این چندنا جھانوی کو 50 واں رینک، جلگاؤں، مہاراشٹرا کی ڈاکٹر نیہا راجپوت کو 51 واں رینک اور راجستھان کے کھوشل سولنکی کو 61 واں رینک حاصل ہوا۔ ہندوستان بھر بشمول منی پور، ناگالینڈ اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام 200 امیدواروں کو 1,016 کی فہرست میں منتخب کیا گیا ہے۔