مہیلا کانگریس کی جانب سے علامتی ارتھی کا جلوس

   

چیف منسٹر سے بیان واپس لینے کا مطالبہ
حیدرآباد۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) دستور کی تبدیلی سے متعلق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے مطالبہ کے خلاف مہیلا کانگریس کی جانب سے آج گاندھی بھون کے احاطہ میں احتجاج منظم کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کی علامتی ارتھی تیار کی گئی اور بعد میں اسے نذر آتش کیا گیا۔ مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر سنیتا راو کی قیادت میں مہیلا کانگریس کے حیدرآباد اور نلگنڈہ کے صدور نے احتجاج میں حصہ لیا۔ مہیلا کانگریس کی کارکنوں نے گاندھی بھون سے علامتی ارتھی کا جلوس نکالنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ بعد میں گاندھی بھون کے روبرو احتجاجیوں نے علامتی ارتھی کو آگ لگائی ۔ اس موقع پر سنیتا راؤ نے کہا کہ دستور بدلنے کا مطالبہ دراصل ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین ہے۔ بی جے پی کے اشارہ پر نریندر مودی بیان بازی کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے دستور میں ترمیمات کی تیاری کرلی ہے تاکہ ہندوتوا ایجنڈہ دستور میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی دستور میں تبدیلی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ ملک کا موجودہ دستور تمام طبقات کا محافظ ہے۔ ہندوستان میں جمہوریت کے تحفظ میں دستور کا اہم رول رہا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو اپنے بیانات سے فوری دستبرداری اختیار کرنی چاہئے۔ ر