مہیلا کانگریس کے زیر اہتمام’عالمی یوم خواتین‘

   

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) مہیلا کانگریس نے آج گاندھی بھون میں عالمی یوم خواتین تقاریب کا اہتمام کیا ۔ صدر مہیلا کانگریس سنیتا راؤ نے سماج میں خواتین کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں خواتین صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کررہی ہیں۔ ملک کی ترقی میں خواتین کا اہم رول ہے۔ رکن اسمبلی سیتکا، سابق وزیر پشپا لتا مہمان تھے ۔ مقررین نے مرکزو ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ خواتین تحفظات کو یقینی بنائیں ۔ کانگریس اقتدار میں خواتین کو مناسب حصہ داری فراہم کی جائیگی۔ خاتون صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ر