مہیما داتلہ‘ تلنگانہ‘ آندھرا پردیش کی امیر ترین عورت

,

   

داتلہ اور ان کی فیملی جو ائی ائی ایف ایل ویلتھ ہورون انڈیا2021کی فہست میں 231پر ہیں اور تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 15ویں مقام پر ہیں
حیدرآباد۔ بائیو فارما کمپنی بائیولوجیکل ای کی مینجنگ ڈائرکٹر او رپرموٹر مہیما داتلہ تلگو ریاستوں تلنگانہ او رآندھرا پردیش میں امیر ترین عورت کے طور پر ابھری ہیں۔

حالیہ دنوں میں جاری کردہ ائی ائی ایف ایل ویلتھ ہورون انڈیا کی امیروں کی فہرست2021کے بموجب ان کے پاس 7,700ملین روپئے کی دولت ہے۔داتلہ اور ان کی فیملی جو ائی ائی ایف ایل ویلتھ ہورون انڈیا2021کی فہست میں 231پر ہیں اور تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 15ویں مقام پر ہیں۔

این اے سی ایل انڈسٹریز کی کے لکشمی راجو 1000ملین کے ساتھ تلگو ریاستوں میں 41ویں مقام پر ہیں۔ پوری فہرست میں دو امیر ترین عورتوں میں وہ شامل ہیں۔

تلنگانہ او رآندھرا ریاست میں 1000کروڑ سے زائد کی دولت کے ساتھ ائی ائی ایف ایل ویلتھ ہورون انڈیا ریچ فہرست2021میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی جملہ69افراد شامل ہیں۔ان کی آمدنی وہیں 3,79,200کروڑ ہے۔

پچھلے سال کے مقابلے میں اس میں 54فیصد کا ایک اضافہ ہوا ہے۔اس فہرست میں 13نئے لوگ شامل ہوئے ہیں۔ تاہم 21لوگ فارما سیکٹر سے ہیں۔

مذکورہ فہرست 1000کروڑ اور اس سے زائد روپئے کی دولت رکھنے والوں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے 56حیدرآباد سے ہیں‘ چار رنگا ریڈی سے تین وشاکھا پٹنم سے ہیں۔

ستمبر15تک مذکورہ ایک بلین ڈالر سے زائد رقم رکھنے والے لوگوں میں ایک سال میں 9سے 15 تک کا اضافہ ہوا ہے۔ مورالی دیوی دیواس لیباریٹریز کی بانی ور اس کی فیملی 79,000کروڑ کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

ایک اورفارما کمپنی ہیٹارو گروپ چیرمن بی پرتھا سارتھی ریڈی 26,100کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دس سال قبل تلنگانہ او رآندھرا پردیش سے ائی ائی ایف ایل ویلتھ ہورون فہرست میں صرف تین تھے


مہیما داتلہ کون ہیں
مہیما داتلہ نے یوکے کی ویب اسٹر یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

انہوں نے اپنے خاندانی کاروبار سے جڑنے کا فیصلہ کیا‘ جس کا قیام ان کے دادؤں نے بائیولوجیکل پرڈاکٹس پرائیوٹ لمٹیڈ کے طور پر1948میں عمل میں لایاتھا۔

اس کمپنی نے خون کے انجماد کو روکنے والی ایک دوا ہیپران تیار کرنے شروع کیاتھا۔

مذکورہ 43سالہ ایم ڈی کو اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ ان کی کمپنی اس قدر ترقی پائی گی۔