پبس کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر ایکسائیز سرینواس گوڑ کا بیان
حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر ایکسائیز و پروہبیشن وی سرینواس گوڑ نے کہا کہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے حادثات کے ذمہ دار افراد کو سخت سزا کے سلسلہ میں عنقریب ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہ نوشی کی حالت میں ڈرائیونگ سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے سزاؤں کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شہر میں پیش آئے حالیہ دو واقعات کا حوالہ دیا جس میں مہ نوشی کے بعد ڈرائیونگ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں سزاؤں کو سخت کرنے سے متعلق قانون سازی سے قبل ملک اور بیرون ملک میں موجود قوانین کا جائزہ لیا جائے گا۔ مختلف ریاستوں میں اس سلسلہ میں موجود قوانین کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مہ نوشی کی حالت میں کسی نے حادثہ کیا ہے تو پبس کے مالکین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ ایکسائیز پبس کے لائسنس منسوخ کرنے میں کوئی تامل نہیں کرے گا۔ ر
وزیر ایکسائیز نے کہا کہ مہ نوشی کے ذریعہ ڈرائیونگ کے خلاف پولیس اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی مہم میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ر