میئر کا انتخاب: حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی ایم کے رکن اسمبلی معطل

   

Ferty9 Clinic

چینائی :تمل ناڈو میں حکمراں ڈی ایم کے نے اتوار کے روز کڈالور کے ایم ایل اے کے ایاپن کو حالیہ کارپوریشن انتخابات میں مبینہ طور پر دوسری پارٹی کو ووٹ دینے کے الزام میں پارٹی سے معطل کر دیا۔ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری دورائیمورگن نے کہا کہ کڈالور کے ایم ایل اے ایاپن کو پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کو بدنام کرنے پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ پارٹی نے انہیں تمام عہدوں سے بھی فارغ کر دیا ہے ۔جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایاپن نے مبینہ طور پر پارٹی کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی ایم کے کے باغی امیدواروں کی حمایت کی۔ ڈی ایم کے کے کئی امیدوار اتحادی جماعتوں کے امیدواروں سے مقابلہ کر کے منتخب ہوئے ۔