ڈی شیکھر پر حملہ کے پس پردہ طاقتوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ: گنیش گپتا
نظام آباد۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ رکن اسمبلی نظام آباد گنیش گپتا نے آج مئیر نظام آباد ڈی نیتو کرن کے شوہر قائد بی آرایس ڈی شیکھر پر کئے گئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملہ آور کے پیچھے چھپی طاقتوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے 10 سالہ اقتدار میں نظام آباد میں اس طرح کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا اور امن و ضبط کی برقراری کے لیے حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدامات کیے گئے تھے ۔شہر کی مئیر خاتون کے شوہر پر اس طرح حملہ کیا گیا تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا اور کہا کہ ریاست میں نظم و نسق مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے گنیش گپتا نے کہا کہ عوام کے حکومت کو اسی وجہ سے منتخب نہیں کی تھی کہ اپوزیشن پر حملہ کروایا جائے گزشتہ 10 سال کے دوران شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے کئی اقدامات کیے گئے تھے لیکن دن دھاڑے اس طرح حملہ کرنا حکومت کی ناکامی صاف طور پر ظاہر ہو رہی ہے۔ اس واقعے پر بی آر ایس پارٹی خاموش تماشہ نہیں رہے گی اور اس بارے میں کے سی آر ،کے ٹی آر کو واقف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ترقیاتی کاموں کو فراموش کر دیا اور عملی طور پر اپوزیشن جماعتوں کو ہراساں کرنے کا کام کر رہی ہے مئیر کے شوہر آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جبکہ انہوں نے میرے ساتھ کئی پروگراموں میں شرکت کی تھی اچانک اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی حیدرآباد سے واپس لوٹنا پڑا انہوں نے پولیس محکو سے اپیل کی کہ اس واقعے کو سیاسی واقعہ نہ سمجھے بلکہ حملہ آور کے پیچھے چھپی طاقتوں کو بے نقاب کریں اور اس معاملے میں بی آر ایس پارٹی سخت موقف اختیار کی ہوئی ہے ضرورت پڑنے پر عدالت سے بھی رجوع ہونا کے علاوہ دھرنا بھی دینے کا اعلان کیا ۔اقتدار ہمیشہ رہنے والا نہیں ہے آج کسی کے پاس تو کل کسی کے پاس رہنے والا ہے لہذا سرکاری ملازمین اس مسئلے کو سمجھتے ہوئے کام کرے تو بہتر ہوگا اور امن و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی خواہش کی۔