میانمارمیں سینکڑوں روہنگیاؤں کو لیجانے والی کشتی ضبط

   

٭ میانمار کی بحریہ نے اتوار کے روز ایک ایسی کشتی کو ضبط کرلیا جس میں 173 روہنگیا مسلمان بشمول 22 بچے سفر کررہے تھے۔ یہ ضبطی تانن تھاری ڈیویژن کے کاتھانگ ٹاؤن شپ کے قریب عمل میں آئی۔ دریں اثناء ایک عہدیدار نے بتایا کہ تمام روہنگیاؤں کو پولیس اور امیگریشن حکام کے حوالہ کیا جائے گا تاکہ اس سلسلہ میں وہ ضروری کارروائی کرسکیں۔ بتایا جاتا ہیکہ مذکورہ کشتی بنگلہ دیش میں واقع کیمپوں سے روہنگیاؤں کو لیکر ملائشیا جارہی تھی۔