میانمار میں روہنگیاؤں کو بھی کورونا ویکسین

   

یانگون ۔ بنکاک کی فوجی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ روہنگیا اقلیت کو بھی کورونا ویکسین دے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ 2017 میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا، جسے بعض ناقدین نے نسل کشی بھی قرار دیا تھا۔ اس آپریشن کے بعد قریب ایک ملین روہنگیا باشندے میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش چلے گئے تھے، تاہم اب بھی میانمار میں قریب 6 لاکھ روہنگیا مسلمان موجود ہیں۔ جمعہ کے روز فوجی حکومت کے ترجمان میجر جنرل زا مِن ٹْن نے کہا کہ رواں برس کے اختتام تک ملک کی نصف آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ فروری میں میانمار کی فوج نے ملک کے جمہوری نظام کا خاتمہ کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔