میانمار میں زمین کھسکنے سے 48 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

مولامیم ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی فوج ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں اتوارکے دن سے تعینات کردی گئی تاکہ راحت رسانی کی کوششوں میں مدد کرسکے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد زمین کھسکنے کے واقعات جاری رہنے کی وجہ سے 48 ہوگئی۔ ہر سال موسلادھار بارش سے میانمار اور دیگر ایشیائی ممالک بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ مکانات ڈوب جاتے ہیں۔ ہزاروں افراد بے گھر ہوجاتے ہیںاور زمین کے کھسکنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔ آفات سماوی سے نمٹنے والی فوج میانمار کے جنوب مغربی علاقہ ریاست مون میں تعینات کردی گئی ہے۔