میانمار میں 4.5شدت کے ساتھ ایک بعد ایک تیسرا جھٹکا

,

   

ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں ائی ہے۔
نیپیڈاو۔میانمار میں 4.5سے زیادہ شدت کے ساتھ تیسرے جھٹکا پیش آیاہے‘ یہ دوسرے جھٹکے کے 3گھنٹوں پیش آیا ہندوستانی وقت کے مطابق 2.53بجے پیش آیاتھا۔جمعرات کے روز میانمار کے یانگون میں 4.5کی شدت سے ایک زلزلے کا جھٹکا پیش آیا ہے‘ نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی نے اس با ت کی جانکاری دی۔

ہندوستانی وقت کے مطابق 05:46:00کو 4.5کی شدت سے زلزلہ پیش آیا جس کی گہرائی 48کیلو میٹرپر تھی۔

این سی ایس نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”زلزلہ 4.5کی شدت سے 22-06-2023کے روز ہندوستانی وقت 05:46:00کو پیش آیا ہے‘ جو 15.32طویل اور 96.56گہرائی‘48کیلومیٹر‘ ایس ایس ای یانگون میانمار 174کیلو میٹر مقام تھا“۔

درایں اثناء پہلا زلزلہ میانمار کے یانگون میں ہندوستانی وقت 23:56:23پر پیش آیا۔این سی ایس نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”زلزلہ 4.4شدت کا 21-06-2023ہندوستانی وقت 23:56:23جس کا عرض البلد14.83اور لمبائی96.56‘ گہرائی 25کیلو میٹر میانمار کے یانگون سے 227کیلو میٹر کے فاصلے پر رہا ہے“۔

ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں ائی ہے۔