میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں سے تنگ بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد : /21 جنوری (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ مہانکالی میں ایک خاتون نے گھریلو تنازعہ کے نتیجہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ کے شیوانی جس کی شادی فبروری 2023 ء میں بالاجی نرسنگ سے ہوئی تھی ۔ علاقہ ٹوباکو بازار سکندرآباد میں مقیم تھی ۔ میاں بیوی کے درمیان آئے دن یہ جھگڑا ہوا کرتا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے آج اپنے سسرالی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔