میاں پور میں بے قابو کار نے ایک شخص کو روند دیا،4زخمی

   

حیدرآباد /19 فروری (سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک کار نے دہشت مچادی ۔ نشہ کی حالت میں دھت کار ڈرائیور کے سبب ایک شخص ہلاک اور دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حفیظ پیٹ کے علاقہ میں کل رات دیر گئے نشہ کی حالت میں دھت کار ایک ہوٹل میں گھس کر تقریباً 6 موٹر سائکلوں کو روندتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوگئی ۔ جس نے ایک شہری کو موت کی آغوش میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے کار چلانے والے شخص سنتوش کو گرفتار کرلیا ہے جو سخت نشہ کی حالت میں پایا گیا ۔ جبکہ اس حادثہ میں 45 سالہ افضل ساکن بی ایچ ای ایل برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ افضل سنگاریڈی میں ایک اسکول کے کرسپانڈنٹ بتائے گئے ہیں ۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ میاں پور پولیس کے مطابق میاں پور سے آلوین کالونی جانے والی ایک کار جس کی رفتار تیز اور بے قابو تھی ۔