میتھیو ویڈ آسٹریلیائی ٹی 20 ٹیم کے کپتان

   

ملبورن : وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ کو آسٹریلیائی ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جوکہ بنگلہ دیش کے خلاف منگل کو شروع ہونے والی پانچ ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم کے مستقل کپتان ارون فنچ سیدھے گھٹنے کے زخم کے علاج کے لئے ویسٹ انڈیز کے دورہ سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں جس کے بعد ویڈ کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ فنچ کی عدم موجودگی میں الیکس کیرے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز میں ٹیم کی کمان سنبھالی تھی جس میں آسٹریلیا نے 2-1 کی کامیابی حاصل کی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والی سیریز میں الیکس ٹیم میں موجود رہیں گے تاہم وہ مخصوص بیٹسمین کا کردار نبھائیں گے۔ ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کو 4-1 کی شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی۔