مشتبہ قتل کے متعلق متوفی کی والدہ کی شکایت پر پولیس کارروائی
نظام آباد۔VIٹائون کے علاقہ میں ایک مشتبہ حالت میں قتل کئے جانے کی شکایت پر پولیس نے میت کو قبر سے باہر نکالتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد آٹو نگر کی علیمہ بیگم نے پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کو ایک شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ ان کے فرزند سید عبدالمبین کی شادی 15؍ فروری 2020 ء کے روز آٹو نگر کے کلیم بیگ کی لڑکی ناظمین کے ساتھ ہوئی تھی اور وہ شادی کے بعد سے ازدواجی زندگی گذار رہے تھے خلیج سے واپس ہونے کے بعدمبین کی شادی ہوئی تھی جون کے ماہ میں شوہر بیوی کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا اورمبین نے اپنی بیوی کو زد و کوب بھی کیا گیا تھا اور دونوں کے درمیان صلح بھی ہوگیا تھا اور چند دن کے بعد مبین اور اس کی اہلیہ دونوں مل کر سسرال گئے ہوئے تھے 7؍ ستمبر 2020 ء کئے روز تقریباً9:30 بجے سسرالی رشتہ داروں نے عبدالمبین کی ہارٹ اٹیک کے ذریعہ انتقال ہونے کی سسرال والوں کو اطلاع دی تھی اور اس پر بھروسہ بھی کیا گیا تھا لیکن چند دن بعد فون میں کال ڈاٹا چک کرنے پر سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ ہوئے بات چیت اور جھگڑوں پر شک پیدا ہونے پر ان سے دریافت کرنے پر انہوں نے روپیوں کے خاطر قتل کردینے کا انکشاف کیا اور انہیں دھمکی بھی دی ہے لہذا ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے آج مبین کی میت کو ایک ماہ بعد قبر سے باہر نکالتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیا گیا اور فارنسک لیاب کو رپورٹ کیلئے روانہ کیا گیا ۔ فارنسک لیاب کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کرنے کا پولیس نے ارادہ ظاہر کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ انتقال کے بعد مبین کے گھر والوں کو اطلاع بھی دی تھی اور غسل کے دوران میت کی مکمل جانچ بھی کی گئی تھی لیکن جب کوئی شکایت نہیں کی گئی تھی شکایت وصول ہونے پر آج ڈاکٹرس اور جج کے درمیان میت کو قبر سے باہر نکالتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیا گیا اور اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
مندر میں سرقہ کی واردات ، اندرون ایک گھنٹہ سارق گرفتار
یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کے گوپال پیٹ علاقہ میں موجود رینوکا ایلماں مندر میں رات دیر گئے سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ جس میں مندر کی رقمی ہونڈی کو سرقہ کرلیا گیا ۔ سرقہ کے گھنٹہ بھر میں ہی پولیس نے دو مشتبہ افراد کو پکڑ کر ان کے پاس سے ہونڈی ضبط کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق مندر کی چھوٹی گیٹ کا قفل شکنی کرکے سارقوں نے مندر میں داخل ہوکر ہونڈی اٹھالے گئے ۔ اتنے میں گشت کر رہی رات کو پولیس کی گاڑی نے بائیک لئے پیدل جارہے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر منڈل مستقر کی مندر میں سرقہ کرنے کا اقبال جرم کیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر راجیا نے بتایا کہ منڈل کے مالتمیدہ شیوار میں ہونڈہ کو ضبط کرلیا گیا ۔ دو سارق ضلع سرسلہ کے علاقہ ویملواڑہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ پولیس ان سارقوں سے اور کون کونسے مندروں میں سرقہ کیا ہے تفتیش و پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔