میدک :انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پہلے دن 528 امیدوار غیرحاضر

   

میدک ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر میدک مسٹر راج رشی شاہ نے آج میدک کے گرلس جونیر کالج کے انٹرمیڈیٹ امتحانی مرکز اور گیتا جونیر کالج میں واقع امتحانی مراکز کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل کلکٹر میدک جناب رمیش نے ضلع کے نرساپور میں واقع ٹمریز کالج سنٹر کا معائنہ کیا۔ دونوں عہدیداروں نے ان مراکز پر سی سی ٹی وی میں قید سوالات کے پرچوں کو کھولنے اور کلاس رومس میں سوالات کے پرچوں کی تقسیم کی مکمل فلم دیکھتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ کلکٹر راج رشی نے ضلع میں سال اول میں 7427 امیدواروں کے منجملہ 6899 امیدواروں نے امتحان لکھا ۔ پورچے ضلع میں 31 مراکز بنائے گئے ہیں ججس میں 528 امیدوار غیرحاضر رہے ۔ ان کے ہمراہ DIED بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ضلع میدک کے مسٹر ست نارائن ، پرنسپل بوائز جونیر کالج میدک مسٹر سرینواس گوڑ ، تحصیلدار میدک مسٹر سرینواس ، ڈپارٹمنٹل آفیسرس ، چیف سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے ۔