میدک سے حیدرآباد کیلئے مزید بس سرویس کا مطالبہ

   

میدک19/اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک آر ٹی سی ڈپو کے منیجر مسٹر روی چندر نے بتایا کہ مسافروں کے مسائل کی جانکاری ور اسکے حل کیلئے میدک میں پروگرام ڈائل یور ڈی ایم رکھا گیا تھا۔انھوں نے فون کالز کی کچھ تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ مسز محمد ماجد۔درگاپرساد یوسف علی اور کونسلر بلدیہ مسٹر محمد سمیع الدین نے میدک سے ایم جی بی ایس چلائے جانے والی بس میں مزید دو سروسس چلانے کا مطالبہ کیا۔اسی طرح مسٹر ملیشم نے مرزاپلی تا شنکرم پیٹ سروس چلانے اور مسٹر وینکٹیشم نے سنگاریڈی سے شب 8/بجے میدک کو بس سروس چلانے کا مطالبہ کیا۔مسٹر محمد ریاض نے میدک ٹاؤن کے ریکوئسٹ اسٹاپ پر بس شیلٹر کی تنصیب کا مطالبہ کیا۔ایک اور مسافر نے میدک سے ظہیرآباد کو ایکسپریس سرویس کا آغاز کرنے کا مطالبہ کیا روی چندر کہا کہ تمام مطالبات پر غور کرتے ہوے ٹھوس اقدامات کرنیکا تیقن دیا۔